شعبہ خطابت برائے خواتین کی طرف سے ہر صبح قرآنی مجلس.....

ماہ رمضان خدا کی برکت ، رحمت اور مغفرت سے بھرپور مہینہ ہے ، یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو نازل کیا ۔یہ مہینہ تمام مہینوں سے افضل ہے ،اس کے دن تمام دنوں سے افضل اور اس کی راتیں تمام راتوں سے افضل اور اس کے ساعات ولحظات تمام ساعات ولحظات سے افضل ہیں ۔

اس ایمانی مہینے کی برکات سے استفادہ کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں قائم شعبہ خطابت برائے خواتین نے ماہ رمضان کے دوران روزانہ کی بنیاد پر قرآنی مجلس کا انعقاد کیا ہے کہ جس میں قرآن کی تلاوت، پڑھی جانے والی آیات کی لفظی توضیح و تشریح اور تفسیر کو بیان کیا جاتا ہے۔

واضح رہے یہ قرآنی مجلس روضہ مبارک کے سرداب امام موسیٰ کاظم علیہ السلام میں ہر روز صبح کے وقت منعقد ہوتی ہے اور اس میں خواتین سکالرز حاضرین کے شرعی سوالات کے جوابات بھی دیتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: