ارشاد قدرت ہے:﴿شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيَ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ﴾
ترجمہ: ”رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جوانسانوں کے لئے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہیں“
رسول خدا(صلّى الله عليه وآله) نے ماہ رمضان کی آمد سے پہلے اپنے مشہور خطبہ میں فرمایا: (أيّها الناس.. إنّه قد أقبل إليكم شهرُ الله بالبركة والرّحمة والمغفرة، شهرٌ هو عند الله أفضل الشهور، وأيّامه أفضل الأيّام، ولياليه أفضل اللّيالي، وساعاته أفضل السّاعات).
اے لوگو ں خدا کی برکت ، رحمت اور مغفرت سے بھرپور مہینہ آرہا ہے ، یہ ایک ایسا مہینہ ہے جو تمام مہینوں سے بہتر ہے ،اس کے دن تمام دنوں سے بہتر اور اس کی راتیں تمام راتوں سے بہتر ، اس کے ساعات ولحظات تمام ساعات ولحظات سے افضل ہیں ۔
ماہ رمضان کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس مبارک مہینہ میں اللہ تعالیٰ نے پانچ آسمانی کتابوں کو اپنے عظیم انبیاء پر نازل کیا اسی مہینہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اپنا صحفیے نازل کیے،حضرت موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل کی، حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر انجیل نازل کی، حضرت داود علیہ السلام پر زبور نازل کی اور اسی مبارک مہینہ میں قرآن مجید کو اللہ نے اپنے آخری نبی حضرت محمد ؐ پر نازل کیا۔
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: " نَزَلَ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً فِي شَهْرِ رَمَضَانَ إِلَى الْبَيْتِ الْمَعْمُورِ ، ثُمَّ نَزَلَ فِي طُولِ عِشْرِينَ سَنَةً ، ـ ثُمَّ قَالَ ـ قَالَ النَّبِيُّ ( صلى الله عليه و آله ) : نَزَلَتْ صُحُفُ إِبْرَاهِيمَ فِي أَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ ، وَ أُنْزِلَتِ التَّوْرَاةُ لِسِتٍّ مَضَيْنَ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ ، وَ أُنْزِلَ الْإِنْجِيلُ لِثَلَاثَ عَشْرَةَ لَيْلَةً خَلَتْ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ ، وَ أُنْزِلَ الزَّبُورُ لِثَمَانَ عَشَرَ خَلَوْنَ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ ، وَ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ فِي ثَلَاثٍ وَ عِشْرِينَ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ " .
مکمل قرآن ایک دفعہ ماہ رمضان میں بیت معمور پہ نازل ہوا پھر بیس سالوں کے دوران( تھوڑا تھوڑا کر کے) نازل ہوتا رہا، پھر امام علیہ السلام نے فرمایا رسول خدا ؐ فرماتے ہیں صحف ابراہیم ماہ رمضان میں نازل ہوئے، رمضان کے چھ دن گزرنے کے بعد تورات نازل کی گئی، رمضان کی تیرھویں رات میں انجیل کو نازل کیا گیا، اٹھارہ رمضان کو زبور نازل کی گئی اور ماہ رمضان کی تئیسویں تاریخ کو قرآن نازل کیا گیا۔