تصویری رپورٹ: حضرت عباس(ع) کے مرقد کے پاس قرآن کی روح پرور محافل.....

قرآنِ مجید کی تلاوت کا شمار خدا کے افضل ترین اذکاراور عظیم ترین عبادات میں ہوتا ہے اور ماہِ رمضان کے دوران ہر مسلمان خصوصی طور پر تلاوت قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ رمضان کے دوران کم از کم ایک مرتبہ پورے قرآن کی تلاوت کا شرف حاصل کرلے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ہر روز ختمِ قرآن کی محفل منعقد ہوتی ہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد ہونے والی اس محفل میں ہر عمر سے تعلق رکھنے والے مومنین کی بڑی تعداد حاضر ہوتی ہے ۔

الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافر نے اس روح پرور محفل کی چند تصاویر حضرت عباس علیہ السلام کے جوار سے ارسال کی ہیں کہ جنہیں آپ بھی دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: