روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ورکشاپس اور سٹورز کی تعمیر ابتدائی مراحل کو عبور کر چکی ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ورکشاپس اور سٹورز کے پہلے یونٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے یہ تعمیر اس وقت تک اپنے تمام ابتدائی مراحل کو عبور کر چکی ہے۔

عمارت کا ڈھانچہ اور چھتوں کا کام تقریبا مکمل ہو گیا ہے اور بجلی، پانی اور آگ وغیرہ کی خبر دینے کے نظام پر کام جاری ہے۔

یہ منصوبہ دو حصوں پر مشتمل ہے کہ جس میں سے پہلا حصہ ورکشاپس کی عمارت پر مشتمل ہے ورکشاپس کی دو منزلہ عمارت (3000م2)رقبہ پر مشتمل ہے کہ جس کی چوڑائی (30م) اور لمبائی (100م) ہے۔

اس منصوبہ کا دوسرا حصہ سٹورز کی عمارت پر مشتمل ہے کہ جس کا رقبہ (2,500م2) ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: