روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام قرآنی نسخے بک سٹالز سے ختم ہو گئے ہیں اور نئے نسخوں کی طباعت کا کام جاری ہے....

رمضان المبارک کے آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پرنٹ کردہ قرآنی نسخے لوگوں نے ہاتھوں ہاتھ لیے ہیں اور اس وقت تقریبا تمام بک سٹالز میں روضہ مبارک کے پرنٹ کردہ قرآنی نسخے ختم ہو چکے ہیں۔

اس وقت الکفیل پرنٹنگ پریس میں نئے نسخوں کی طباعت کا کام ہنگامی بنیادوں پر تیزی سے جاری ہے تا کہ اس مبارک مہینہ میں لوگوں کی مانگ اور توقعات پر پورا اترا جا سکے۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام مركز علوم القرآن وتفسير نے عراقی خطاطات حمید سعدی کے ہاتھوں سے لکھے ہوئے اس قرآنی نسخے کو لاکھوں کی تعداد میں پرنٹ کیا تھا کہ جو اپنی منفرد خصوصیات کی وجہ سے مومنین کو بے حد پسند آیا اور اس کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ الکفیل پرنٹنگ پریس میں ان دنوں مزید 25 ہزار نسخوں کی طباعت کا کام جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: