عراق کے شہر حلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے گیارھویں سالانہ امام حسن مجتبی علیہ السلام سیمینار کی تیاریاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں اور بہت سے امور تیاری کے حوالے سے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔
حلہ میں واقع مقام رد الشمس میں منعقد ہونے والا یہ سیمینار 14 رمضان المبارک کو شروع ہو گا اور اس کی تقریبات 16 رمضان المبارک تک جاری رہیں گی۔
اس مرتبہ اس سیمینار کا عنوان (الإمامُ الحسن -عليه السلام- منقذُ المسلمين وكاشفُ زيف المنافقين) رکھا گیا ہے۔
سیمینار کی انتظامیہ کمیٹی کے رکن اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید عقیل یاسری نے بتایا ہے کہ اس مرتبہ یہ سیمینار دسیوں تقاریب پر مشتمل ہو گا اور اس میں عراق اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والی نامور علمی و ثقافتی شخصیات شرکت کریں گی اور کچھ تقریبات اس سیمینار کی تمہید کے طور پر بھی منعقد ہوں گے کہ جن کے انعقاد کے لیے 14 رمضان سے پہلے کی تاریخیں رکھی گئی ہیں۔