سنجار میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ثقافتی مرکز کا افتتاح.....

ماہ رمضان کی برکات سے استفادہ کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں سنجار میں ایک ثقافتی مرکز کا افتتاح کیا ہے تا کہ اس کے ذریعے اہل سنجار کو ثقافتی اور علمی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

روضہ مبارک کے دینی امور کے سیکشن کی طرف سے کھولے گئے اس مرکز کے حوالے سے شیخ صلاح کربلائی نے بتایا کہ ہمارا سیکشن گزشتہ کافی عرصے سے اس علاقے میں بلا تفریق مذہب و ملت اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے اور خاص طور پر داعش کے خلاف لڑنے والے عسکری رضاکاروں اور سیکورٹی فورسز کو لاجیسٹیکل امداد کی فراہمی کے لیے ہم اس علاقے میں دسیوں بار آئے اور داعش سے اس علاقے کو پاک کرنے کے بعد ہمارے سیکشن نے اہل سنجار کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے اور یہی وجہ ہے کہ اس مرکز کی تاسیس کو تمام اہل سنجار نے سراہا ہے اور اسے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ساتھ ارتباط کا قریب ترین ذریعہ قرار دیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: