ماہ رمضان کے دوران امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں قرآنی محافل اور شرکت کرنے والوں کا جمِ غفیر.....

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں دن کے مختلف اوقات کے دوران ختمِ قرآن کی محافل منعقد ہو رہی ہیں کہ جن میں محبانِ قرآن کی بڑی تعداد حاضر ہوتی ہے اور تلاوت قرآن مجید سے اپنے دلوں کو منور کرتی ہے۔

اس ماہ مبارک میں منعقد ہونے والی ان قرآنی محافل کو جہاں عالمی شہرت یافتہ قاریان قرآن اور ان کے سننے والے مومنین رونق بخشتے ہیں وہاں پھولوں سے سجے سٹیج اور پھولوں سے ہی تحریر کی گئیں مختلف عبارات ان محافل کے ظاہری جمال کو بھی چار چاند لگا دیتی ہیں۔

دونوں مبارک روضوں میں منعقد ہونے والی ختم قرآن کی محافل کے چند مناظر آپ بھی زیر نظر تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: