امام حسن مجتبی(ع) سیمینار کے ضمن میں بابل سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد.....

عراق کے شہر حلہ میں واقع مقام رد الشمس میں 15 رمضان المبارک کی رات سے امام حسن مجتبی سیمینار کی تین روزہ تقاریب کا باقاعدہ آغاز ہو گا البتہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی تمہیدی طور پر چند تقاریب سیمینار کے باقاعدہ آغاز سے پہلے منعقد ہونی ہیں کہ جن میں سے آج منعقد ہونے والی بابل سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب بھی شامل ہے۔

گیارھویں سالانہ امام حسن مجتبی سیمینار کے ضمن میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں بابل کے تمام علاقوں کے صحافیوں نے شرکت کی اور ان میں سے بڑی تعداد کو ان کی خدمات کے اعتراف میں مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون سے حلہ میں ہر سال امام حسن مجتبی علیہ السلام سیمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے اور یہ سیمینار حلہ کے مرکزی پروگراموں میں شمار ہوتا ہے اور اس سیمینار کو اس مقام پر منعقد کیا جاتا ہے کہ جہاں حضرت علی علیہ السلام نے سورج کو واپس پلٹایا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: