الکفیل سکاؤٹس کی طرف سے پی ڈی سی پروگرام میں شمولیت کی دعوت.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے الکفیل سکاؤٹس نے گرمیوں کی چھٹیوں کو ثمر آور بنانے کے لیے پی ڈی سی پروگرام کے انعقاد اور اس میں داخلے کے دروازے کھولنے کا اعلان کیا ہے اور یہ پروگرام 9 سے لے کر 18 سال کی عمر کے طلاب کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔

ڈھائی ماہ تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں شامل افراد کو عمر کے حساب سے تین گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور انہیں علیحدہ علیحدہ کلاسز میں علمی، ثقافتی اور دینی زیور سے آراستہ کیا جائے گا اور مختلف کھیلوں کے ذریعے ان کی جسمانی فٹنس کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

اس پروگرام میں داخلہ لینے کے لیے مندرجہ ذیل پتہ اور نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

مجمّع الإمام الحسن العسكريّ(عليه السلام) -فندق الدلّة سابقاً- الكائن في باب بغداد

(07602326690)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: