علامہ محمد بن ادریس حلی کی یاد میں گیارھویں سالانہ امام حسن مجتبیٰ (ع) سیمینارکے ضمن میں خصوصی تقریب.....

گیارھویں سالانہ امام حسن مجتبی علیہ السلام سیمینار کے ضمن میں جناب محمد بن ادریس حلی کے مزار میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

عراق کے شہر حلہ میں الهيأةُ العليا لمشروع الحلّة مدينة الإمام الحسن المجتبى(عليه السلام) نامی تنظیم کی طرف سے مرکز تراث کربلا کے تعاون سے گیارھویں سالانہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام سیمینار کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی حلہ کے بزرگ علماء کی علمی خدمات کو یاد کرنے کے لیے سیمینار کے ضمن میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی کہ جس میں اس مرتبہ حلہ کی معروف تاریخی و علمی شخصیت علامہ محمد بن ادریس حلی(رح) کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں گفتگو کی گئی ۔

’’ ابن ادريس الحلّي شيخ التأصيل ورائد التجديد ‘‘ کے عنوان کے تحت منعقد ہونے والی اس تقریب کا آغازتلاوت قرآن مجید سے شروع ہوا جس کے بعد مذکورہ بالا تنظیم اور مرکز تراث حلہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مقررین نے علامہ محمد بن ادریس حلی کے حالات زندگی کے بارے میں گفتگو کی اور شیعیت کی تاریخ میں ان کی خدمات کو اظہر من الشمس قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر حوزہ علمیہ نجف اشرف کے معروف استاد علامہ سید محمد علی حلو نے علامہ محمد بن ادریس حلی کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔

تقریب میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی کہ جس میں علامہ ابن ادریس حلیؒ کے حالات زندگی پہ روشنی ڈالی گئی تھی۔

واضح رہے علامہ محمد اِبن إدريس أبا عبد الله محمد العِجلي الحلّي (543 - 598هـ) کا شمار شیعہ مذہب کے بزرگ ترین علماء اور فقہاء میں ہوتا ہے صفدی کا کہنا ہے کہ فقہ کے علم میں ابن ادریس بے مثل و مثال ہیں۔ ابن داؤد حلی نے انہیں شیخ الفقہاء کے لقب سے یاد کیا ہے اور ان کے علم کو سمندر سے تعبیر کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: