گیارھویں سالانہ امام حسن مجتبی (ع) سیمینار کے ضمن میں شھداء حشد شعبی کے لواحقین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد.....

عراق کے شہر حلہ میں گیارھویں سالانہ امام حسن مجتبی(ع) سیمینار کی تقریبات کے ضمن میں مقام رد الشمس پہ شھداء کے لواحقین کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی کہ جس کا اہتمام روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم (ع) و امام محمد تقی(ع) کی جانب سے کیا گیا تھا۔

اس تقریب میں شھداء حشد شعبی کے لواحقین اور سیاسی، سماجی، ثقافتی اور علمی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں مقررین نے داعش کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شھادت نوش کرنے والوں کے خراجِ عقیدت پیش کیا اور عراق کی امن و سلامتی کو شھداء کے پاکیزہ خون کا مرہون منت قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر شھداء کے لواحقین نے امدادی رقوم اور تحائف تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: