اہل حلہ: امام حسن مجتبیٰ(ع) کا ہم پر جو حق ہے اسے ہم ابھی تک ادا نہیں کر پائے....

امام حسن مجتبی علیہ السلام کا ہماری گردنوں میں حق ہے کہ جسے ہم ابھی تک ادا نہیں کر پائے اور ہم سجھتے ہیں کہ اس حق کو مکمل طور پر ادا کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے لیکن حلہ میں ہر سال امام حسن مجتبی علیہ السلام کی یاد میں منعقد ہونے والا سیمینار ہماری طرف سے ایک ادنیٰ سی کوشش ہے کہ جو اس امام کی سیرت کو دنیا تک پہنچانے کا نقطہ آغاز ہے۔

ان خیالات کا اظہار اہل حلہ کی نیابت میں حسن علی حلی نے گیارھویں سالانہ امام حسن مجتبی ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ انجینئر حسن علی حلی کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام مہمانوں کو اس شہر میں خوش آمدید کہتے ہیں کہ جس کا نام امیر المومنین علیہ السلام نے حلہ رکھا۔ حضرت علی علیہ السلام جب جنگ نہروان سے واپس آئے تو انہوں نے اس مقام پر سورج کو واپس پلٹایا اور فرمایا اس شہر کو حلہ سیافیہ کہا جائے گا اور اس شہر سے ایسے لوگ ظاہر ہوں گے کہ جو اگر اللہ کو قسم دیں تو ان کی قسم پوری جائے گی۔

اپنے خطاب میں حسن علی حلی نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: کہ یہ سیمینار ان دونوں مقدس روضوں کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے اور ہم ان کے مسلسل تعاون پرتہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: