میثم زیدی: جہاد کفائی کے فتوی نے پوری انسانیت کی عزت کو بچا لیا ہے اور پوری دنیا سے خطرے کو ختم کیا......

گیارھویں سالانہ امام حسن مجتبی(ع) ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مجلس ادارہ کے رکن جناب میثم زیدی نے کہا کہ اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کے داعش کے خلاف جہاد کفائی کے فتوی کے سبب پوری انسانیت کی عزت و حرمت محفوظ ہوئی اور یہ فتوی صرف عراق کو بچانے کے لیے نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد پوری انسانیت کو محفوظ بنانا تھا کیونکہ داعشی دشمنوں کا ہدف پوری انسانیت تھی اور اس فتوی نے نا صرف عراق بلکہ پوری دنیا کو لاحق خطرے سے محفوظ کیا۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب میثم زیدی کا مزید کہنا تھا ہم چاہے جتنا بھی امام حسن مجتبی علیہ السلام کے حضور عمل پیش کریں ہم اپنے آپ کو مکمل حق کی ادائیگی میں کوتاہی پائیں گے ہم ہمیشہ امام حسن مجتبی علیہ السلام اور باقی آئمہ اطہار علیھم السلام کی یاد میں پروگرام منعقد کرتے رہیں گے کیونکہ یہ پروگرام ان ہستیوں سے مودت کا ایک مصداق ہیں اور اس مودت کا حکم نبی کریم(ص) نے ہم سب کو دیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: