ویسے تو ہر سوموار اور جمعرات کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام ایک ولائی اور عبادتی تقریب کا انعقاد کرتے ہیں اور اس میں حضرت عباس علیہ السلام کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے عہد وفاء کی تجدید کرتے ہیں۔ البتہ آج کا روز اس حوالے سے خاص ہے کہ آج امام حسن مجتبی علیہ السلام کے جشن میلاد کا دن ہے اور آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کی مذکورہ بالا ولائی و عبادتی تقریب امام حسن مجتبی علیہ السلام کے نام تھی۔
خدام نے آج کی تقریب میں حضرت عباس علیہ السلام کو ان کے آقا اور بھائی امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مبارک باد پیش کی اور ان کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اپنے مخصوص روایتی انداز میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے خدام اور ان کی یہ ولائی تقریب قابل دید تھی۔
آپ بھی اس تقریب کے چند مناظر زیرِ نظر تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں: