مقام رد الشمس پہ عراقی فتح کی عکاسی کرتی ہوئی تصویری نمائش.....

(بفتواك انتصرنا) آپ کے فتوی سے ہم نے فتح حاصل کی۔ یہ وہ عنوان ہے کہ جس کے تحت شباب الحمزہ نامی فورم نے گیارھویں سالانہ امام حسن مجتبی علیہ السلام سیمینار کے ضمن میں خطاطی اور پینٹنگز کی نمائش لگائی کہ جس میں رکھے گئے اکثر فن پاروں میں داعش کے خلاف فتح کے رموز نظر آئے۔

نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کو تخلیق کرنے والے افراد میں زیادہ تر نوجوان شامل تھے کہ جن کی صلاحیتوں کو ہر ایک نے خوب سراہا۔

واضح رہے عراق کے شہر حلہ میں واقع مقام رد الشمس پہ ہر سال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون سے امام حسن مجتبی علیہ السلام سیمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس کے ضمن میں متعدد تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: