مقام رد الشمس پہ محفل مشاعرہ اور امام حسن مجتبی(ع) کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت....

گیارھویں سالانہ امام حسن مجتبی(ع) سیمینار کے دوسرے دن کی تقریبات کے ضمن میں مقام رد الشمس پہ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف شعراء کرام نے امام حسن مجتبی علیہ السلام کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد محمد حسین عبود نے مختصر استقبالیہ خطاب کیا اور مہمانوں کو اس محفل خوش آمدید کہا۔

اس کے بعد عراق کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے قصیدہ خوانی کے گروپس نے عقیدت بھرے انداز میں قصائد پڑھے اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان کیے۔

اس کے بعد شعراء کرام نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں امام حسن مجتبی علیہ السلام کے حضور منظوم گلہائےعقیدت پیش کیا جن شعراء نے اس محفل میں ذکر امام حسن مجتبی علیہ السلام کی عبادت کی سعادت حاصل کی ان میں سے سر فہرست
کربلا سے تعلق رکھنے والے شاعر زين العابدين السعيدي، بابل سے تعلق رکھنے والے شاعر حسام الحمزاوي، کربلا سے تعلق رکھنے والے شاعر محمد الطالب ، بابل سے تعلق رکھنے والے شاعرمحمد الفاطمي، رمیثہ سے تعلق رکھنے والے شاعر محمد الأعاجيبي اور معروف منقبت خواں رائد الفتلاوي شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: