روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں رمضان المبارک کے دوران جو تقریبات اور پروگرام منعقد ہوتے ہیں ان میں حضرت علی علیہ السلام کے ایام شھادت میں عزاداری اور شبہائے قدر میں عبادت اور شب بیداری کو اہم ترین درجہ حاصل ہے۔
انیس رمضان المبارک سے اکیس رمضان تک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مجالس عزا اور ماتم داری کا سلسلہ جاری رہے گا عراق کے معروف خطباء، ذاکرین اور نوحہ خوان ان مجالس سے خطاب کریں گے اور نوحہ خوانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
شبہائے قدر کے احیاء کے لیے بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں کہ جن میں اجتماعی طور پر شب قدر کے مخصوص اعمال کی ادائیگی اور عبادتی تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔