بے سہارا بچوں کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا خصوصی پروجیکٹ: (رُحماءُ بَينهُم)

حالات کی بے رحمی اور زمانے کی گردش بہت سے بچوں کو بے سہارا اور لاوارث بنا دیتی ہے جس کے بعد یہ بچے زمانے کی سخت ترین دھوپ میں آ جاتے ہیں ان بچوں کو کسی ایسے سہارے اور ایسی پروٹیکشن کی ضرورت ہوتی ہے کہ جس کی مدد سے وہ معاشرے کا باوقار حصہ بن سکیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں بے سہارا بچوں کو تحفظ اور کفالت فراہم کرنے کے لیے (رُحماءُ بَينهُم) کے نام سے ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت بے سہارا بچوں کو ہر طرح کی خدمات مہیا کر کے ہر ممکن طریقے سے معاشرے کا باوقار فرد بنایا جائے گا۔

ایک سال پہلے کچھ نوجوانوں نے اس طرح کے بچوں کی کفالت کا کام شروع کیا تھا کہ جو مومنین کے تعاون سے اب تک کافی کامیاب رہا ہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ان نوجوانوں کی کاوشوں کو مزید مضبوطی فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر کفالت کا فیصلہ کیا ہے۔

(رُحماءُ بَينهُم) اس منصوبے کے تحت بچوں کو تعلیم، رہائش، کھانا اور دیگر ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی روضہ مبارک نے اپنے کاندھوں پر لے لی ہے۔

روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے خصوصی طور پر اس پروگرام کو بہتر سے بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے احکامات جاری کیے ہیں اور اس منصوبے کو روضہ مبارک کی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: