امیر المومنین (ع) کی شھادت کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی سالانہ مجلس عزاء....

19 رمضان المبارک 40 ھجری نماز صبح کے وقت دنیا کے شقی ترین فرد عبد الرحمن ابن ملجم نے حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کے سرِ اقدس پر حالت سجدہ میں زہر میں بجھی ہوئی تلوار کا وار کیا جس کے سبب امیر المومنین ؑ 21 رمضان 40 ھجری کو اس دنیا سے سے رخصت ہوئے۔ اس المناک سانحہ کی یاد میں ہر سال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام 3 روز تک مجلس عزاء برپا کرتے ہیں۔

ہر سال کی طرح امسال بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے تشریفات ہال میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا اس تین روزہ مجلس میں روضہ مبارک کے خدام نے شرکت کی۔ مجلس عزاء سے ذاکرین نے خطاب کرتے ہوئے امیر المومنین علیہ السلام کے فضائل و مناقب، سیرت طیبہ اور المناک شھادت کا ذکر کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: