داعش کے خلاف جنگ میں جامِ شھادت نوش کرنے والوں کے بچوں کے لیے حضرت علی(ع) کی شب شھادت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں افطار کا اہتمام

اعلیٰ دینی قیادت کے جہاد کفائی کے فتوی پر لبیک کہتے ہوئے داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لے کر جامِ شھادت نوش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں 21 رمضان المبارک کی رات کو شھداء کے بچوں کے لیے خصوصی طور پر دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں شھداء کے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یتیموں کے حقیقی بابا حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی شب شھادت روضہ مبارک کے مضیف میں اس دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا اور شھداء کے یتیم بچوں کو ان کے گھروں سے اس خصوصی دعوت میں شرکت کے لیے لایا گیا۔ اس موقع پر روضہ مبارک کے خدام نے اپنے اور تمام انسانیت کے محسنوں کے یتیم بچوں کو تحائف بھی پیش کیے اور ہر موقع پر ان کے ساتھ کھڑے رہنے کی عزم کا اعادہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: