اہم خبر: روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) میں شب قدر کے احیاء کے لیے بلا معاوضہ ٹرانسپورٹ دستیاب ہے....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے شب قدر کے احیاء اور شب بیداری کے لیے سامراء میں خصوصی انتظامات کیے ہیں اور روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) میں شب بیداری اور عبادت کے خواہش مند حضرات کے لیے کربلا سے بلا معاوضہ ٹرانسپورٹ کا اہتمام بھی کیا ہے لہٰذا جو حضرات سامراء میں شب قدر گزارنا چاہتے ہیں وہ بروز جمعرات 22 رمضان المبارک1439ھ بمطابق 7 جون 2018ء کو دوپہر 1 بجے مجمع امام العسکری(ع) قرب باب بغداد کے سامنے حاضر ہو جائیں جہاں سے جدید ترین ائیر کنڈیشن بسیں زائرین کو سامراء لے جانے کے لیے تیار کھڑی ہوں گی۔

واضح رہے نماز فجر کے بعد بسیں سامراء سے کربلا واپسی کے لیے چل پڑیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: