2500 سے زیادہ مومنین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے سامراء میں شب قدر گزاری.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے سامراء میں شب قدر کے احیاء کے لیے جو انتظامات کیے تھے ان میں سے ایک مومنین کو بلا معاوضہ سامراء لے جانا بھی تھا۔

اس مقصد کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ٹرانسپورٹ کا مفت انتظام کر رکھا تھا اور اس سے 2500 سے زیادہ مومنین نے استفادہ کیا اور شب قدر کے تمام اعمال اور شب بیداری کے دوران سب عبادات روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) میں انجام دیں۔

ٹرانسپورٹ کے انچارج سید مصطفی ضیاء الدین نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے سینکڑوں گاڑیوں کے قافلہ کو سامراء کی زیارت کے لیے بھیجا اور اس زیارتی سفر کے تمام اخراجات روضہ مبارک کے ادارہ نے ادا کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: