روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی کاوشوں سے تین سال بعد سنجار میں مجالس و محافل قرآن کا انعقاد.....

موصل کے نواحی علاقے سنجار میں تین سال سے زیادہ عرصے تک فکری اندھیرے چھائے رہے۔ داعش سے اس علاقے کو آزاد کروانے کے بعد اس ماہ رمضان میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے یہاں ایک ثقافتی مرکز کا افتتاح کیا جس میں وعظ و نصیحت کی مجالس اور محافل قرآن کا سلسلہ رمضان کی ابتداء سے ہی شروع کر دیا گیا کہ جو بغیر کسی وقفے کے اب تک جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن کے رکن اور مذکورہ ثقافتی سنٹر کے انچارج شیخ حیدر عارضی نے بتایا ہے کہ اہل سنجار نے مرکز کے افتتاح اور یہاں منعقد ہونے والی ثقافتی اور دینی تقریبات کو بہت سراہا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے بلا تفریق مذہب و ملت اہل سنجار کی مدد کرنے اور یہاں مختلف خدمات مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: