الکفیل ہسپتال میں بچے کے دماغ سے پچیدہ ٹیومر کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال میں کچھ عرصہ پہلے ایک پانچ سالہ بچے کے دماغ میں موجود پچیدہ ٹیومر کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن کیا گیا اور اس و قت مذکورہ بچے کی صحت نارمل ہے اور ٹیومر کی وجہ سےلاحق ہونے والے اس کے چہرے کے فالج سمیت دیگر آثار بھی زائل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ آپریشن ترکی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر د. علي كنج کی سربراہی میں ماہر سرجنوں کی ایک ٹیم نے سر انجام دیا۔ ڈاکٹر د. علي كنج کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی پچیدہ اور خطرناک آپریشن تھا کہ جس میں انتہائی احتیاط اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ٹیومر کی جڑوں کو نکالنے کے لیے ہمیں بہت زیادہ وقت لگا اور بے انتہاء احتیاط کے ساتھ اس پورے آپریشن کو تکمیلی مراحل تک پہنچایا گیا۔

الکفیل ہسپتال میں موجود طبی خدمات کو جاننے کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹ اور فون نمبرز سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

:www.kh.iq

(07602344444)

(07602329999).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: