پچاس وال کلاکس سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن کی تزیین.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن کے مختلف مقامات پر پچاس دیدہ زیب وال کلاکس نصب کیے گئے ہیں کہ جن میں سے 25 کے دونوں اطراف میں وقت دکھائی دیتا ہے جبکہ 25 کے صرف ایک طرف وقت دیکھا جا سکتا ہے۔

اکثر اس بات کو محسوس کیا گیا کہ روضہ مبارک کے زائرین اور خدام کو مختلف ضروریات کے تحت وقت جاننے کی ضرورت پیش آتی ہے اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ بالا قدم اٹھایا گیا ہے۔

پہلے سے بھی روضہ مبارک کے اندر مختلف جگہ پر وال کلاکس لگے ہوئے ہیں لیکن وہ سب بغیر کسی خاص ترتیب کے اور مختلف ڈیزائن اور سائز میں نصب تھے لہٰذا ان سب کو ہٹا کر ایک ترتیب کے ساتھ نئے اور دیدہ زیب وال کلاکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے ان کلاکس کو جرمنی کی کمپنی (Perrot) نے تیار کیا ہے جبکہ اس کے معیاری وقت کا نظام سوئس کمپنی (MobaTime) کا تیار کردہ ہے
ان سب کلاکس کا ڈیزائن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گھڑیال والے برج میں نصب کلاک کی مانند ہے۔ یہ تمام کلاکس (IP Network)، (Time Server)، (GPS)،(Clocks Management Server) اور (Data Center) کے تحت کام کرتے ہیں اور مصنوعی سیارے سے مربوط ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: