العفاف مول ’’مُجمّعُ العفاف النسويّ‘‘ میں شھداء کے لواحقین کا دن اور بلا معاوضہ خریداری.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العفاف مول برائے خواتین نے رمضان اور عید کی خریداری کے لیے ایک دن شھداء کے لواحقین اور بچوں کے لیے مختص قرار دیا کہ جس میں شھداء کے خانوادوں نے عید کے لیے کپڑے اور دیگر سامان مفت حاصل کیا۔

مختلف این جی اوز کے ذریعے اور انفرادی طور پر شھداء کے خاندانوں کو مقررہ دن کے بارے میں پہلے سے اطلاع دے دی گئی تھی تا کہ شھداء کے لواحقین مول سے اپنی مرضی اور پسند کے مطابق مفت خریداری کر سکیں۔

مول کی انچارج ام حسین نے بتایا کہ ہمارا ادارہ جہاد کفائی کے فتوی کے صدور کے بعد سے اب تک مسلسل شھداء کے بچوں کے لیے خدمات مہیا کر رہا ہے اور اسی سلسلہ کی کَڑی کے طور پر ہم نے مول میں شھداء کے لواحقین کے لیے ایک دن مختص کیا تا کہ وہ اپنی پسند کے مطابق مفت اشیاء حاصل کر سکیں۔

واضح رہے العفاف مول(مُجمّعُ العفاف النسويّ) روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سرمایہ کاری سیکشن کا ایک یونٹ ہے کہ جس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو روضہ مبارک کے مختلف منصوبوں اور رفاعی کاموں پر خرچ کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: