تصویری رپورٹ: مقام امام مھدی (عجّل الله فرجه الشريف) کی توسیع و تعمیر کا اب تک ہونے والا کام....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے کہ مقام امام مھدی (عجّل الله فرجه الشريف) کی توسیع و تعمیر کا منصوبہ کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے اور اس منصوبہ پہ کام کرنے والی کمپنی’’ أرض القدس للمقاولات الإنشائيّة‘‘ اس منصوبے کو آنے والے چند ماہ میں ہر حوالے سے مکمل کر دے گی۔

اس توسیعی منصوبے کے تحت مقام امام مھدی (ع) میں خواتین کے لیے 490 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہال، مردوں کے لیے 310 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہال اور مقام کے خدام کے لیے 150 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہال تعمیر کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ مقام کے مرکزی دروازے پہ گھڑی والا برج بھی زیر تعمیر ہے۔

زیر نظر تصاویر میں آپ اب تک ہونے والی تعمیر کے چند مناظر دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: