قرآن انسٹی ٹیوٹ کے نو عمر حافظان قرآن کی طرف سے ختم قرآن کی محفل کا انعقاد....

رسول خدا(ص) کا فرمان ہے اپنی اولاد کو تین چیزیں سکھاؤ: اپنے نبی (ص) کی محبت، اپنے نبی(ص) کے اہل بیت (ع) کی محبت اور قرآن کی تلاوت بے شک حاملان قرآن اُس دن خدا کے سائے میں ہوں گے کہ جس دن اس کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہو گا۔

اسی فرمان کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے رمضان المبارک کے دوران متعدد مقامات پر مختلف طرز کی قرآنی محافل کا انعقاد کیا ہے اور انہی میں سے ایک العباس رہائشی کمپلیکس میں منعقد ہونے والی بچوں کی قرآنی محفل بھی ہے۔

العباس رہائشی کمپلیکس کی جامع مسجد میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کے نو عمر حافظان قرآن ہر روز ختم قرآن کی محفل کا انعقاد کرتے ہیں جس میں بچوں اور ٹین ایجرز کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے ۔

محفل میں حافظ بچے روزانہ کی بنیاد پر ایک سپارہ زبانی پڑھتے ہیں اور باقی بچے اسے سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: