روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں شب ابلاغ.....

بروز منگل (27 رمضان 1439هـ) بمطابق (12 جون 2018ء) کو مختلف ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے عراقی صحافی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مدعو تھے کہ جنہیں عباس عسکری یونٹ اور حرم کے میڈیا سنٹر کی طرف سے دعوت دی گئی تھی۔

شب ابلاغ کی محفل میں شرکت کرنے والے صحافیوں کو الکفیل میوزیم اور الکفیل سنٹر برائے پروڈکشن اور براہ راست نشریات کا دورہ کروایا گیا جس کے بعد صحافیوں نے روضہ مبارک نماز مغربین ادا کی اور نماز کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) کے ساتھ روزہ افطار کیا۔

علامہ صافی نے صحافت کے شعبہ کو انتہائی مقدس پیشہ قرار دیااور عراقی صحافیوں کی خدمات کو سراہا اور خاص طورپر داعش کے خلاف مقدس جنگ کو کوریج دینے اور حقائق کو دنیا تک پہنچانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔ علامہ صافی نے صحافیوں کو اس مقدس جنگ کے حقیقی واقعات اور داعش کے ظالمانہ عزائم کو مسلسل دنیا تک پہنچانے کی بھی درخواست کی۔

روضہ مبارک کے صحن کے چھت پر منعقد ہونے والی اس شب ابلاغ میں عراق کے حالات اور مقدس روضوں کے تعمیراتی کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور دنیا تک عراق کی مثبت صورت دکھانے کو وقت کی عین ضرورت قرار دیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: