شوال المکرم کا چاند دیکھائی دینے کی صورت میں ہمیں اطلاع دی جائے(دفتر آیت اللہ سید سیتانی)

بسم الله الرحمن الرحيم

رسول خدا(ص) کا فرمانا ہے: ہلال (چاند) دیکھ کر روزہ رکھو اور ہلال دیکھ کرعید الفطر مناؤ۔

نجف اشرف میں مقیم اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے دفتر نے عراق اور اس کے گرد و نواح میں رہنے والے مومنین سے درخواست کی ہے جمعرات 29 رمضان المبارک 1439ھ کا دن گزرنے کے بعد چاند دکھائی دینے کے صورت میں دفتر کو اس کی اطلاع دی جائےاور اطلاع دینے کے لیے براہ راست مرکزی دفتر یا اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندوں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

چاند کے حجم کے بارے میں فلکیات کے ماہرین نے جو اطلاعات دی ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کا دکھائی دینا مشکل نظر آ رہا ہے لیکن اس کے باوجود بھی چاند دکھائی دینے کی صورت میں مومنین دفتر کو ضرور مطلع کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: