مخصوص روایتی لباس پہنے ہوئے سادۃ الخدم افطار کے بعد ساری رات زائرین کو چائے اور مشروبات پیش کرتے ہیں....

اپنا روایتی لباس پہنے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سادة الخدم کے شعبہ کے ارکان اور ان کے خاندان کے افراد ماہ رمضان المبارک کے دوران افطار کے بعد آنے والے زائرین کی خدمت میں سر گرم عمل نظر آتے ہیں اور مکمل خلوص کے ساتھ ہر ایک کو چائے اور مشروبات پیش کرتے ہیں۔

سادۃ الخدم نے زائرین کی خدمت کا جذبہ اپنے آباء و اجداد سے وراثت میں پایا ہے لہٰذا ان کا مخصوص روایتی انداز اور چائے پینے کی دعوت ہر ایک کو ان کی طرف سے لگائی گئی سبیل کے پاس لے آتی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ خاندان اور گھرانے ایسے ہیں کہ جن سے تعلق رکھنے والے افراد صدیوں سے کربلا کے مقدس روضوں میں خادم یا مجاور کی حیثیت سے کام کرنے کا شرف حاصل کرتے چلے آ رہے ہیں دوسرے لفظوں میں ان گھرانوں کو کربلا کے روضوں میں خدمت کا موقع وراثت میں ملتا ہے اور انہی خاندانوں اور گھرانوں سے تعلق رکھنے والے خدام کو سادة الخدم کا لقب دیا گیا ہے ان خاندانوں میں سے بعض سادات ہیں اور بعض غیر سادات ہیں۔ سن 2003 کے بعد روضہ مبارک میں سادۃ الخدم کے لیے مخصوص سیکشن کی بنیاد رکھی گئی کہ جس میں مذکورہ بالا خاندانوں کے پڑھے لکھے اور دیندار افراد کا حرم کے خادم کے طور پر تقرر کیا جاتا ہے۔
سادة الخدم کے شعبہ کے افراد روضہ مبارک کی صفائی، زائرین کے استقبال اور تمام دوسرے خدماتی امور میں باقی خدام کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: