موصل یونیورسٹی اور نارتھ ٹیکنیکل یونیورسٹی کی لائبریریوں کو حقیقی علمی خزانہ بنانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع)کی کاوشیں.....

داعش کی طرف سے لائبریریوں کی تباہی اور نایاب کتابوں کی چوری کے بعد موصل کو کسی ایسے ادارے کی مدد کی اشد ضرورت تھی کہ جو یہاں کی لائبریریوں کو نئی زندگی دینے کے لیے بڑے پیمانے پر رضاکارانہ خدمات مہیا کرے اسی ضرورت اور اپنے اخلاقی و قومی فریضہ کو مد نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار مخطوطات کے شعبہ نے موصل کی لائبریریوں کو حقیقی علمی خزانہ بنانے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹریٹ کے فیصلے کے مطابق سب سے پہلے مذکورہ بالا مقصد کے لیے موصل یونیورسٹی اور نارتھ ٹیکنیکل یونیورسٹی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ روضہ مبارک کی لائبریری اور دار مخطوطات کے ارکان نے دونوں یونیورسٹیوں کو نا صرف ہزاروں کتابوں اور تحقیقی مقالوں کی مفت فراہمی کا کام شروع کر دیا ہے بلکہ دونوں یونیورسٹیوں کی لائبریریوں کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے اپنے ہر یونٹ کے ارکان کو تعینات بھی کر دیا ہے کہ جنہوں نے مینٹینس، کتابوں کی برقی فہرست، مخطوطات کی مرمت اور بہت سے دیگر کاموں کا آغاز کر دیا ہے اور امید ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی کاوشوں کی برکت سے آنے والے چند ماہ کے بعد یہ دونوں لائبریریاں موصل کی جدید ترین اور بڑی لائبریریاں بن جائیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: