ربیع الشھادۃ سیمینارکی طرف سے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے اداری و شرعی سربراہان کا رسمی تشکر....

چودھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی کامیاب تقریبات اور اس سے حاصل ہونے والے بہترین نتائج کے پیچھے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی(دامت برکاتہ) اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دامت برکاتہ) کی گہری دلچسپی اور مخلصانہ کاوشوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید جعفر موسوی کی خدمات اور اہتمام کا بھی ان کامیابیوں میں بہت عمل دخل ہے۔

چودھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی انتظامیہ نے دونوں مقدس روضوں کے اداری اور شرعی سربراہان کی سیمینار کے حوالے سے خدمات کا اعتراف اور شکریہ ادا کرنے کے لیے ان سے ملاقات کی اور ان کی خدمت میں سیمینار کی انتظامیہ کی جانب سے اظہار تشکر اور خدمات کے اعتراف کی رسمی دستاویز پیش کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: