تصویری رپورٹ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں نماز عید الفطر کا روح پرور اجتماع.....

عید تو ہر جگہ منائی جاتی ہے لیکن جو سرور اور مسرت سید الشھدا امام حسین علیہ السلام کے جوار میں منانے کا ہے وہ کسی اور جگہ میسر نہیں ہو سکتا، مفضل بن عمر سے روایت ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا:
’’جب روز قیامت ہو گا تو چار دن اس طرح اللہ کی بارگاہ میں پیش ہونگے جس طرح ایک دلہن کو پیش کیا جاتا ہے اور وہ چار دن عید الفطر، عید الاضحی، جمعۃ المبارک اور عید غدیر ہیں‘‘۔
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں زائرین کرام جب عید مناتے ہیں تو ان کی خوشی کو الفاظ میں بیان کرنا اور پیش کرنا ناممکن ہے....

بروز ہفتہ 1 شوال 1439ھ بمطابق 16 جون 2018ء کوروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کے لیے صبح سویرے ہی مومنین کی بہت بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہو گئی اور نماز عید کی ادائیگی کے لیے مومنین کی آمد کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا مومنین کی کثرت کو مد نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک میں متعدد بار نماز عید الفطر پڑھائی گئی کہ جس میں ہر دفعہ ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔
اور اسی طرح ما بین الحرمین میں بھی نماز عید کے متعدد اجتماعات ہوئے جن میں مومنین نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں عقیدت و احترام کے ساتھ نماز عید الفطر ادا کی۔
مومنین نے اس موقع پہ پوری دنیا میں امن و امان اور امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کی دعائیں مانگی اور خدا سے دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کی فتح و نصرت کی دعائیں کیں۔
الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے نماز عید کے روح پرور اجتماعات کی کچھ تصاویر لی ہیں جنہیں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: