روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے تفسیر(جوامع الجامع) کی نئی تحقیق کے ساتھ اشاعت.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کی نئی اشاعت شہرہ آفاق تفسیر(جوامع الجامع) ہے جسے تحقیق کے مراحل سے گزارنے کے بعد 6 جلدوں میں الکفیل پرنٹنگ پریس میں طبع کیا گیا ہے۔

یہ تفسیر معروف شیعہ عالم أمين الإسلام أبي علي الفضل بن الحسن الطبرسي (المتوفّى سنة 548هـ) نے 18 صفر 542 ھ کو لکھنا شروع کی اور 24 محرم 543ھ کو اسے پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔ اس سے پہلے مذکورہ مفسر قرآن کی دو تفاسیر لکھ چکے تھے جن میں سے ایک (مجمع البيان) ہے کہ جو ایک مفصل تفسیر شمار ہوتی ہے جب کہ دوسری تفسیر (الكافي الشافي) ہے کہ جو ایک مختصر تفسیر ہے۔ تاریخی کتابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ان دونوں تفاسیر کی تکمیل کے بعد مفسر کے بیٹے نے اپنے والد سے ایک متوسط حجم کی تفسیر لکھنے کی درخواست کی جس کے بعد انہوں نے (جوامع الجامع) کو تحریر کیا۔

روضہ مبارک کی طرف سے شائع ہونے والی اس تفسیر کی تحقیق کے فرائض سيد جواد بن سيد كاظم الحكيم نے سر انجام دئیے ہیں اور تفسیر کو چھ جلدوں میں تقسیم کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: