تصویری رپورٹ: پورے ماہ رمضان کے دوران ما بین الحرمین روحانی و ایمانی محفل کا گہوارہ بنا رہا.....

رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں مابین الحرمین 30 دن تک ایک پُر نور روحانی و ایمانی محفل کا منظر پیش کرتا رہا ماہ مبارک میں یہ محفل ہر شب مغربین کی نماز کے بعد شروع ہوتی اور نماز فجر تک پوری آب و تاب سے قائم رہتی۔

اس محفل کا آغاز دعائے افتتاح سے ہوتا اور پوری رات کربلا اور دوسرے شہروں سے آئے ہوئے زائرین عبادتوں اور اعمال میں گزار دیتے دعائے سحر اور پھر اس کے بعد با جماعت نماز فجر کی ادائیگی کے بعد غیر رسمی طور پر اس پُر نور محفل کے اختتام کا اعلان کرتے۔

مغربین کے بعد پورا مابین الحرمین تسبیح و تقدیس،دعاوں، تلاوت اور دیگر عبادتی اعمال کا گہوارہ بنا رہتا کوئی ہاتھ اٹھائے خدا سے راز و نیاز کی باتیں کر رہا ہے تو کوئی ہاتھوں میں قرآن لیے تلاوت کا شرف حاصل کر رہا ہے اور کوئی امام حسین علیہ السلام یا حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ کی طرف رخ کر کے اظہار عقیدت میں مصروف ہے.....

اس پُر نور محفل کے چند مناظر آپ بھی زیر نظر تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: