آٹھویں سالانہ السفیر سیمینار کا آغاز اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت....

مسجد کوفہ اور اس سے ملحقہ مزارات کی طرف سے منعقد ہونے والے آٹھویں سالانہ السفیر ثقافتی سیمینار کی تقریبات کا آغاز بروز بدھ 5 شوال 1439 ھ بمطابق 20 جون 2018ءکو اس عنوان کے تحت شروع ہوا:

" مسلم بن عقیل(ع):امیدوں کی برآوری کی خاطر نسلوں کے لیے الہامی آواز"
السفیر ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اعلیٰ سطحی وفد سمیت ملک کی نامور مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ جس کے بعد مسجد کوفہ اور اس سے ملحقہ مزارات کے جنرل سیکرٹری سيد محمد مجيد الموسوي(دام توفيقه) نے خطاب کیا اور اس سیمینار کے انعقاد کے اغراض و مقاصد اور اسلامی ممالک اور خاص طور پر عراق کے حالات کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے بعد دیوان وقف شیعی کے صدر علامہ سيد علاء الموسوي(دام تأييده) نے خطاب کیا اور اپنی گفتگو کے دوران اہل قلم کو جناب مسلم بن عقیل(ع) اور کوفہ کی تاریخ کے بارے میں لکھنے کی دعوت دی۔ علامہ موسوی نے اپنے خطاب میں جناب مسلم بن عقیل کے حالات زندگی اور کوفہ میں آمد کے بارے میں بھی مختصر گفتگو کی۔

سیمینار کے ضمن میں موجودہ کوفی شخصیات کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا اور اسی طرح سے خطاطی اور تصاویر کی نمائش بھی لگائی گئی۔
واضح رہے السفیر سیمینار ہر سال جناب مسلم(ع) کی شوال میں امام حسین (ع) کے سفیر کے طور پر کوفہ میں آمد کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے اور اس کی تقریبات کئی روز تک جاری رہتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: