روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے تیسرے سالانہ’’فتوی دفاع مقدس‘‘ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور یہ سیمینار اعلیٰ دینی قیادت کے اس تاریخی فتوی کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے کہ جس فتوی کی بدولت پوری دنیا اور خاص طور پر عراق کو داعشی دہشت گردوں سے نجات ملی اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملے۔
سیمینار کی اتنظامی کمیٹی کے رکن اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر احمد صادق نے بتایا ہے کہ اس سال یہ سیمینار اپنے گزشتہ نسخوں سے زیادہ وسیع اور مختلف ہو گا اور اس حوالے سے گزشتہ سالوں میں منعقد ہونے والے تمام پروگراموں سے زیادہ کامیاب ثابت ہو گا۔
سیمینار کا عنوان اعلیٰ دینی قیادت کا وہ جملہ رکھا گیا ہے کہ جو انہوں نے داعش کے خلاف فتح کے بعد یوں ارشاد فرمایا تھا:(النصرُ منكم ولكم وإليكم وأنتم أهلُه)
اس دو روزہ سیمینار کی تقریبات کا آغاز29 جون کو ہو گا اور30 جون کی شام اس کی تقریبات اختتام پذیر ہو جائیں گی۔