تصویری رپورٹ:الکفیل میوزیم کی’’ملبّون‘‘ سیمینار میں بھر پور شرکت.....

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے ان دنوں’’ملبّون سیمینار‘‘ کی تقریبات جاری ہیں کہ جو ان لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے جنہوں نے داعش کے خلاف دئیے گئے تاریخی فتوی پہ لبیک کہا اور میدانِ جنگ میں داعش کو شکست فاش سے دو چار کیا۔

اس سیمینار میں خاص طور پر شہید ہو جانے والے عسکری رضاکاروں اور سیکیورٹی فورسز کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم نے بھی اس مقصد کے لیے سیمینار کے ضمن میں ایک نمائش لگائی ہے جس میں ان اشیاء کو رکھا گیا ہے کہ جو داعش کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید ہونے والے افراد کے زیرِ استعمال تھیں۔ ان اشیاء میں سے زیادہ تر شہداء کے لواحقین نے الکفیل میوزیم کو ہدیہ کے طور پر دی ہیں تا کہ ان کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رکھا جا سکے۔

نمائش میں علی اکبر برگیڈ سے تعلق رکھنے والے شہید ابو تحسین صالحی کا موٹر سائیکل لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے شہید اس موٹر سائیکل کو محاذ جنگ پہ ایک طویل عرصہ تک انتہائی مہارت سے استعمال کرتے رہے اور کئی آپریشنز میں انہوں نے اسی موٹر سائیکل کی بدولت دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: