نئے آئیڈیاز اور تخلیقی صلاحیتوں کے مقابلہ کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے میڈیکل اور انجینرنگ کے طلاب کےدرمیان نئے آئیڈیاز اور تخلیقی صلاحیتوں کے عملی اظہار کے لیے ایک مقابلے کا انعقاد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے کہ جس کی تیاریاں اس وقت آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

مقابلے کی انتظامیہ کے رکن ماہر خالد میاحی نے بتایا ہے کہ عراق کی سطح پر یہ پہلا مقابلہ ہو گا کہ جس میں طلاب کو اپنے آئیڈیاز پیش کرنے کا موقع مل رہا ہے اس مقابلے میں ساٹھ سے زیادہ پروجیکٹس اس مقابلے کا حصہ بن رہے ہیں کہ جن میں سے بعض انفرادی کاوشوں کی تخلیق ہیں اور بعض پروجیکٹس کو طلاب کے مختلف گروپس نے تیار کیا ہے۔

یہ مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العمید یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں 27 جون 2018ء کو شروع ہو گا اور اس کی تقریبات دو دن تک جاری رہیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: