مرکز العمید کی طرف سے’’سیرت نبویہ‘‘ کے عنوان پہ لیکچر کا انعقاد.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقادفت سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز العمید برائے تحقیق و تعلیم نے سیرتِ نبویہ کے عنوان پہ گزشتہ روز ایک لیکچر کا انعقاد کیا جس میں مذکورہ موضوع کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

مرکز العمید کے یونٹ ’’دار الرسول الاعظم (ص)‘‘ کی طرف سے منعقد ہونے والے اس لیکچر میں ڈاکٹر عبد الجبار ناجی یاسری کو خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا کہ جن کی گفتگو کا زیادہ محور رسول اکرم(ص) کی ولادت با سعادت اور اس سے ملحقہ حالات سے رہا۔

اس لیکچر کو سننے کے لیے متعدد جید علماء اور سکالرز ہال میں موجود تھے کہ جنہوں نے ڈاکٹر ناجی سے اس کے موضوع کے حوالے سے متعدد سوالات بھی کیے اور لیکچر کے اختتام کے بعد کا کچھ وقت انہی سوالات کی بدولت علمی مباحثہ کی صورت اختیار کر گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: