حرم حضرت عباس(ع) کے دوسرے حصہ میں سنگ مر مر کی تنصیب شروع ہو چکی ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح مبارک والی عمارت کے فرش اور دیواروں پر سنگ مرمر کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس منصوبے کا پہلا حصہ مکمل ہو گیا ہے اور دوسرے حصہ میں سنگ مرمر کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا گیا۔

منصوبے کے دوسرے حصہ میں 500 مربع میٹر رقبہ میں ’’ملتي الاونكس‘‘ سنگ مرمر نصب کیا جائے گا اور اس وقت پرانے سنگ مرمر اور اس کے نیچے بچھے ہوئے کنکریٹڈ فرش کو ہٹانے کا کام جاری ہے اور اس کام کی تکمیل کے بعد باقاعدہ طور پر سنگ مرمر لگانا شروع کر دیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: