پہلے اور تیسرے کلچرل و ایجوکیشنل کمپلیکس کا ستر فیصد تعمیری کام مکمل ہو گیا ہے......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ایجوکیشنل و کلچرل کمپلیکس کے منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے اور پہلے اور تیسرے کمپلیکس کا اب تک ستر فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔

اس سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے مزید بتایا کہ پوری عمارت کا کنکریٹڈ ڈھانچہ مکمل ہو گیا ہے اور اس سے ملحقہ کاموں پہ کام جاری ہے۔

یہ کمپلیکس پانچ سکولز (کہ جن میں سے ہر ایک تین منزلہ عمارت اور 6000 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے)، دو نرسری سکولز(کہ جن میں سے ہر ایک تین منزلہ عمارت اور 900 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے)، کھیلوں کے لیے مختص دو ہال (کہ جن میں سے ہر ایک900 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے) اور ایک ثقافتی مرکز (کہ جو پانچ منزلہ عمارت اور 15000 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے ) پر مشتمل ہے۔

واضح رہے اس منصوبہ پر انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے ارکان کام کر رہے ہے اور ابتداء سے تکمیل تک کے تمام مراحل کو مکمل کرنے کی ذمہ داری اسی سیکشن کو دی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: