’’مقدس دفاع‘‘ سیمینار کے لیے تحقیقی مقالات کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے.....

تیسرے سالانہ ’’مقدس دفاع‘‘ سیمینار کے لیے عراق اور بیرون ملک سے 58 تحقیقی مقالات بھیجے گئے کہ جن میں سے 28 مقالات کو سکالرز کی کمیٹی نے بہترین قرار دیا ہے اور ان میں سے 5 مقالات کو سیمینار کا باقاعدہ حصہ بنانے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے یہ سیمینار اعلیٰ دینی قیادت کے اس تاریخی فتوی کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے کہ جس فتوی کی بدولت پوری دنیا اور خاص طور پر عراق کو داعشی دہشت گردوں سے نجات ملی اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملے۔

امید ہے اس سال یہ سیمینار اپنے گزشتہ نسخوں سے زیادہ وسیع اور مختلف ہو گا اور اس حوالے سے گزشتہ سالوں میں منعقد ہونے والے تمام پروگراموں سے زیادہ کامیاب ثابت ہو گا۔

سیمینار کا عنوان اعلیٰ دینی قیادت کا وہ جملہ رکھا گیا ہے کہ جو انہوں نے داعش کے خلاف فتح کے بعد یوں ارشاد فرمایا تھا:(النصرُ منكم ولكم وإليكم وأنتم أهلُه)

اس دو روزہ سیمینار کی تقریبات کا آغاز 28 جون کو ہو گا اور 29 جون کی شام اس کی تقریبات اختتام پذیر ہو جائیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: