روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے قرآنی و دینی شارٹ کورس شروع کر دیا ہے....

گرمیوں کی چھٹیوں کو روحانی حوالے سے ثمر آور بنانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے قرآنی و دینی معلومات پر مشتمل شارٹ کورس کا آغاز کر دیا ہے کہ جس میں ہزاروں بچے شرکت کر رہے ہیں۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ کے انچارج شیخ جواد نصراوی نے الکفیل نیٹ ورک کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے اس کورس کا مقصد سکولوں کے بچوں میں دینی و قرآنی شعور کو اجاگر کرنا اور انہیں اہل بیت اطہار علیھم السلام کی فکر و ثقافت سے روآشنا کروانا ہے۔

واضح رہے یہ شارٹ کورس 40 دن کے دورانیہ پر مشتمل ہے اور اس میں قرآن خوانی، فقہ، عقائد اور اخلاقی و مذہبی امور کی تعلیم دی جائے گی۔

اس بات کا ذکر کرتے چلیں کہ اس شارٹ کورس کی ابتداء 2011 ء کی گرمیوں کی چھٹیوں میں 150 طلاب سے کی گئی جس کے بعد ہر سال شارٹ کورس میں حصہ لینے والے طلاب کی تعداد بڑھتی چلی گئی گزشتہ سال 2017ء میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کے اس قرآنی و دینی شارٹ کورس سے 16000 طلاب نے استفادہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: