روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اعلیٰ سطحی وفد کی شھداء کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت......

داعش کے ہاتھوں اغوا ہونے کے بعد جام شھادت نوش کرنے والے شھداء کے لواحقین کو پرسہ پیش کرنے کے لیے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شھداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور اس المناک سانحہ پر انہیں تعزیت پیش کی۔

عراق اور اس کے مقدسات کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرنے والے ان شھداء کے لواحقین کی کفالت کی ذمہ داری روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنے کاندھوں پہ لی ہے اور زندگی کے ہر لمحہ میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے ان شھداء کے اغوا ہونے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دامت برکاتہ) نے ہر ممکن طریقے سے انہیں بازیاب کروانے کی کوشش کی لیکن شاید ان کے مقدر میں شھادت کا عظیم درجہ لکھ دیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: