(حقیبۃ المؤمن) ایپ کے پانچ سال......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انٹر نیٹ کے شعبہ نے پانچ سال پہلے سمارٹ فونز کے لیے ایپس بنانے کا سلسلہ شروع کیا تھا کہ جس میں سے پہلی ایپ کو حقیبۃ المومن(مومن کا بیگ) نام دیا گیا اس ایپ میں ہر وہ چیز موجود ہے کہ جو کسی بھی مومن کی ضرورت کہلا سکتی ہے نماز کے اوقات، متعدد قاریان قرآن کی آواز میں قرآن مجید، دعائیں، زیارات......الغرض اس میں ہر اس چیز کو رکھا گیا ہے کہ جس کی مومنین کو اپنے روز مرہ کے اعمال اور عبادات کی ضرورت ہوتی ہے۔

پانچ سال کے دوران اس کو استعمال کرنے والوں کی تعداد نو ملین سے زیادہ ہو چکی ہے۔

تقریبا ایک ملین سے زیادہ صارفین کافی ایکٹیو ہیں۔

اور ہر ماہ تین ہزار سے زیادہ لوگ اسے اپنے فونز میں انسٹال کرتے ہیں۔

146 سے زیادہ ممالک میں اس کے صارفین موجود ہیں۔

اس پروگرام کو 190 سے زیادہ مختلف اقسام کے فونز میں آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس ایپ کو پانچ سال کے دوران دسیوں بار اپ ڈیٹ کیا گیا۔

اس ایپ کو آپ گوگل پلے یا پھر مندرجہ ذیل لنکس کے ذریعے انسٹال کر سکتے ہیں:

https://play.google.com/store/apps/details?id=net.alkafeel.mcb

https://itunes.apple.com/us/app/hqybt-almwmn/id935681991?mt=8

https://alkafeel.net/Apps/Mcb/
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: