امام حسین(ع) اور حضرت عباس (ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے مجلس ترحیم اور فاتحہ خوانی .....

گزشتہ دنوں بغداد / کرکوک روڈ سے سیکیورٹی فورسز کے کچھ اہلکاروں کو داعشی دہشت گردوں نے اغوا کرنے کے بعد شہید کر دیا کہ جن کا تعلق کربلا اور انبار سے تھا۔ روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ان شھداء کے ایصال ثواب کے لیے ما بین الحرمین میں مجلس ترحیم اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا کہ جس میں دونوں مقدس روضوں کے خدام کے علاوہ فوجی اہلکاروں، قبائلی سرداروں اور سیاسی و دینی شخصیات نے شرکت کی اور اس مجرمانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

واضح رہے اس سانحہ کے رونما ہونے کے بعد اعلیٰ دینی قیادت نے داعش کے ہاتھوں اغوا کے بعد شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور الیکشن اور مناصب میں مصروفیت کی وجہ سے شہریوں کے لیے امن و امان فراہم نہ کرنے پر حکومت پہ سخت تنقید کی اور ہر ممکن طریقے سے داعشی باقیات کو جلد سے جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: