روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والی پہلے القمر فورم کی تقریبات کا اختتام.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کی طرف سے گزشتہ دس دن سے جاری پہلے القمر قورم کی تقریبات کا آج اختتام ہو گیا کہ جس میں ذی قار صوبہ کے سو سے زیادہ اراکین نے شرکت کی اور ثقافتی، علمی اور دینی تقریبات سے استفادہ کیا۔

القمر فورم کی اختتامی تقریب بروز منگل 18 شوال 1439ھ بمطابق 3 جولائی 2018ء کو العمید یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی۔ اختتامی تقریب میں دیگر سکالرز کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دامت برکاتہ) کو خصوصی طور پر خطاب کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔

تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد سب سے پہلے علامہ صافی نے حاضرین سے خطاب کیا اور اپنے خطاب کے دوران کہا: ناصریہ ان شہروں میں سے ہے کہ جو ہمارے دلوں میں خاص مقام اور عزت رکھتے ہیں اس شہر کی بہت بڑی تاریخ ہے یہ شہر علم، معرفت اور جہاد کا شہر ہے اس شہر کے ساتھ بہت بڑے بڑے معرکے مربوط ہیں اور موجودہ نسلیں اس شہر کو ایک جدید تاریخ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

علامہ صافی نے علمی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی کو کسی بھی قوم یا علاقے کی ترقی کی اولین شرط قرار دیا اور نوجوانوں کو اپنے شہر کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی نصیحت کی۔

علامہ صافی کے بعد فکر و ثقافت کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید عقیل عبد الحسین یاسری نے خطاب کیا اور موجودہ حالات میں عراقی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ محنت کرنے اور ثقافتی و عقائدی یلغار سے بچنے کے بارے میں گفتگو کی۔

تقریب کے اختتام پر فورم کے رکن شیخ علی جودہ نے خطاب کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے اس ثقافتی فورم کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: